فاران یامین: ڈیفنس سی پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد۔
ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ، ایس ڈی پی او برکی غلام دستگیر خان کی سربراہی میں ایس ایچ او ڈیفنس سی کی پولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائی،خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ منشیات فروش سرفراز منشیات کی سپلائی دیتا ہوا رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔
،ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزم سرفراز سے لاکھوں مالیت کی 01 کلو سے زائد ہیروئن برامد،ملزم کا پوش علاقوں میں تعلیمی اداروں، ہوسٹلز، کالجز، یونیورسٹیز کے اطراف میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف، مقدمہ درج،ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارواٸیاں جاری ہیں۔