پنجاب ہاؤسنگ ٹاسک فورس کی کارکردگی متعلق اجلاس

پنجاب ہاؤسنگ ٹاسک فورس کی کارکردگی متعلق اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمراب یونس ) پنجاب ہاؤسنگ ٹاسک فورس کی کارکردگی کا معاملہ، وزیراعلیٰ کو سات یوم میں کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کے حوالے سے محکمہ ہاؤسنگ آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے زمرے میں بنائی جانے والی ٹاسک فورس کی کارکردگی وزیراعلیٰ پنجاب کو سات یوم میں پیش کرنے کے حوالے سے محکمہ ہاؤسنگ میں اجلاس منعقدہ ہوا۔ جس کی صدارت چیئرمین فیڈرل ہاؤسنگ ٹاسک فورس ضیغم رضوی نے کی۔ چیئرمین پنجاب ٹاسک فورس یعقوب اظہار، جنرل سیکرٹری عاطف علی میو، ڈی جی پھاٹا لیاقت علی چھٹہ اور سیکرٹری ہاؤسنگ ظفراللہ خان سمیت دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔

اس موقع پر پنجاب ہاؤسنگ ٹاسک فورس کی کارکردگی رپورٹ کی تکمیل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پنجاب میں 25 لاکھ گھروں کی تعمیر کی تفصیلات، کچی آبادیوں کی ڈویلپمنٹ، رورل ہاؤسنگ پراجیکٹ، نئے شہروں کے قیام، پھاٹا اور ایل ڈی رولز میں تبدیلی سمیت دیگر کارکردگی کو رپورٹ میں شامل کیا گیا۔