سٹی 42: پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے 2 جولائی تک اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا۔
19 سے 23 جون تک پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث کی جائے گی۔24 جون کو بجٹ پر ووٹنگ ہو گی ،25 اور 26 کو عاشورہ کی چھٹیاں ہوں گی۔
27 جون کو پنجاب اسمبلی میں بجٹ سمیت فنانس بل پر ووٹنگ ہو گی۔28 جون کو ایوان میں سپلیمنٹری بجٹ 25-26 پر بحث ہو گی۔
29 جون کو اجلاس کے دوران سپلیمنٹری بجٹ پر ووٹنگ ہو گی۔30 جون، یکم اور 2 جولائی کو پرائیویٹ ممبرز کے دن ہوں گے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App