ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات 55روپے فی لیٹر سے زائد سستی ہونے کا امکان؛ وزیراعظم کی سخت ہدایت

پیٹرولیم مصنوعات 55روپے فی لیٹر سے زائد سستی ہونے کا امکان؛ وزیراعظم کی سخت ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعظم کی سخت ہدایات کے پیش نظر ملک میں 20 جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن، پی ایس اور اوگرا کے ورکنگ پیپر پر کام شروع  کردیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی وزیرپٹرولیم کو 7مارچ کوکئے گئے اضافے کا ازالہ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ حکومت 7مارچ کو55روپے لیٹراضافے سے زائد کمی کا راستہ نکالنے کی کوشش   میں ہے ۔ 

عرب لائٹ خام تیل ایک ہفتے میں 16ڈالر کم ہوکر 80ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیاوزیراعظم شہباز شریف 7مارچ کو قیمتوں میں ہونیوالے اضافے پرمطمئن نہیں ہوئے،آئل کمپنیوں میں ممکنہ کمی پر ہلچل،یکمشت کمی رکوانے کیلئے لابنگ شروع کردی ۔ بعض کمپنیاں 55روپے یکمشت کمی کی بجائے مرحلہ وار قیمتیں کم کروانے کیلئے کوشاں ہیں ۔پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات قیمتوں کا بینچ مارک عرب لائٹ خام تیل ہے۔