ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جب خطے میں امن ہوتا ہے تو سرمایہ کاری آتی ہے، بلاول بھٹو

جب خطے میں امن ہوتا ہے تو سرمایہ کاری آتی ہے، بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: قومی اسمبلی اجلاس میں بلاول بھٹو  نے  اظہار خیال کرتے ہوئے کہا فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ ثابت ہوا کہ گفتگو تکرار سے زیادہ خوبصورت ہوتی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا امن اخلاقی نہیں معاشی ضرورت بھی ہے، پاکستان امن کا علمبردار ہے، جب خطے میں امن ہوتا ہے تو سرمایہ کاری آتی ہے، وزیراعظم اور ان کی پوری ٹیم کا شکر گزار ہوں، سیاسی اتفاق رائے سے آئینی و جمہوری حل نکالا،این ایف سی ایوارڈ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا یا جائے گا، صوبے قومی دفاع کے لئے اپنا حصہ دیں گے، صوبوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے، دو تین سالوں کیلیے صوبے دفاع کیلیے وفاق کی مدد کریں گے۔
صوبائی حکومتوں نے بار بار قربانی دی، آج بھی دے رہے ہیں، خیبر پختونخوا حکومت سیاسی اختلافات کے باوجود قومی مفاد کیلیے حصہ دینے پر راضی ہوا۔خیبر پختونخوا حکومت کے اس فیصلے کو سراہتا ہوں، وفاق نے یقین دلایا ہے این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی نہیں کی جائےگی۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ٹارگٹ کرنا شرمناک ہے۔
معاشی بحران ختم کرنے کیلیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بڑھانا چاہیے۔دفاع کے علاوہ وفاق اور کسی مد میں صوبوں سے مالی مدد طلب نہیں کرےگا۔ملک کے تمام مسائل سیاسی اتفاق رائے سے حل کرنے کا حامی ہوں۔