(ملک رحمان)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹرگوہرنے کہاہےکہ کے پی کا بجٹ 19جون کوپیش کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔
بیرسٹر گوہرنے اپنے بیان میں کہاہے کہ تمام ارکانِ اسمبلی بجٹ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
بیرسٹرگوہرکے مطابق صوبائی بجٹ کی منظوری کے لیے تمام ارکانِ اسمبلی وزیرِاعلیٰ کا ساتھ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کےبجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7،7 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے،2022 اور 2025 کے الاؤنسز کو بی پی ایس میں ایڈجسٹ کرنے کے بعد اضافہ کیا گیاہے جبکہ ڈسپریٹی الاؤنس میں مزید 15 فیصد اضافے کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے،اس حوالے سے محکمہ خزانہ کے پی کاموقف ہے کہ کسی بھی صوبے میں اس وقت ڈسپریٹی الاؤنس نہیں دیا جا رہا۔