ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منی مزدا ایسوسی ایشن کا24 جون کو لاہور بند کرنے کا اعلان

منی مزدا ایسوسی ایشن کا24 جون کو لاہور بند کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 طلحہ اشرف:منی مزدا ایسوسی ایشن کا24 جون کو لاہور بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

  صدرمنی مزدا ایسوسی ایشن چودھری شیر علی کا کہنا ہے کہ مطالبات نہ سنے گئے تو 24جون کو لاہور بند کر دینگے،ٹریفک پولیس دفعہ 289کےتحت ہماری گاڑیاں بند کر رہی ہے،ٹریفک پولیس نے ہماری 7500گاڑیاں بند کر دیں،مزدے بند ہونےسے7500خاندان کا روزگار بند ہو چکا،مطالبات کے حق میں احتجاج،ریلیاں نکالیں گے،اگر پھر بھی مطالبات نہ مانے گئے تو پورا پنجاب بند کردینگے،چالان کےساتھ گاڑیاں بند کرنازیادتی ہے۔

 جنرل سیکرٹری ملک فاروق  کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کے جائز مطالبات سنے جائیں۔

  سرپرست اعلیٰ محمد الطاف کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے آج تک کوئی ریلیف نہیں ملا۔