سٹی42: پاکستان ریلوے نے تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ فریٹ ٹرین کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے اس فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایے 3 فیصد بڑھا دیے گئے ہیں۔ یہ اضافہ 20 جون 2025ء سے نافذ العمل ہوگا۔
فیصلے کا اطلاق ریزروریشن اور کرنٹ بُکنگ دونوں پر ہوگا۔ فریٹ سیکٹر پر بھی بوجھ، 23 جون سے نیا نرخ نامہ نافذ ہوگا۔
فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، اضاخیل ڈرائی پورٹ پر کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور فریٹ کرایوں میں یہ اضافہ 23 جون 2025ء سے لاگو ہوگا۔