ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کو اسلحے سے پاک کرنے کیلئے ٹارگٹڈ کارروائیاں، 26 ملزمان گرفتار

لاہور کو اسلحے سے پاک کرنے کیلئے ٹارگٹڈ کارروائیاں، 26 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہر  لاہور کو اسلحے سے پاک اور شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنانے کیلئے پولیس کی جانب سے ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری، مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ میں ملوث 26 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزمان میں ریحان، سعد، سرور، علی سمیت دیگر شامل ہیں جنہیں اسلحہ سمیت متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 18 پستول، 8 رائفلیں، درجنوں گولیاں اور میگزینز برآمد کر لیے گئے۔

ایس پی ڈولفن کا کہنا ہے کہ ڈولفن اسکواڈ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے اور شہر میں قانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔