جناح ہاؤس حملہ کیس: قومی ویمن فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار گرفتار

جناح ہاؤس حملہ کیس: قومی ویمن فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور  پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں جیو فنسنگ کی حتمی فہرست میں نام آنے پر قومی ویمن فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے انہیں گھر پر چھاپہ مار کر خواتین کی قومی فٹبال ٹیم کی گول کیپر کو گرفتار کیا، ان کا نام جیو فینسنگ کی حتمی فہرست میں آیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شمائلہ ستار کو گرفتار کرنے کے بعد جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے جیل میں شناخت پریڈ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق شمائلہ کی شناخت جناح ہاؤس کے باہر لگے کیمروں اور موبائل فوٹیجز سے ہوئی،

شمائلہ ستار فٹبال کی قومی ٹیم میں گول کیپر ہیں، جناح ہاؤس حملے کا مقدمہ دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج ہے۔

Ansa Awais

Content Writer