سٹی 42: سول سوسائٹی کے ایک گروپ کی جانب سے ٹک ٹاکے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک سے فحاشی پھیل رہی ہے اور یہ وقت کا ضیاع ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے حکومتِ وقت سے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک بند کرنے کا مطالبہ کیا ہ. شرکاء کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک سے فحاشی پھیل ر ہی ہے جسے کنٹرول نہیں کیا جا سکتا ہے۔
شرکاء نے مزید کہا کہ دلچسپی کا پہلو شامل ہونے سے اس ایپ کو زیادہ استعمال کیا جا رہا ہےجوقیمتی وقت کا ضیاع ہے. مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹک ٹاک کو مستقل بنیادوں پر بند کیا جائے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں بھی ٹک ٹاک کو پاکستان میں دو بار بند کیا جا چکا ہے، پہلی بار پی ٹی اے نے اور دوسری بار پشاور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک کو بند کرنے کا حکم دیا تھا۔