نمرہ خان کو کون سی خاتون سیاستدان رشتہ کرانے والی خالہ لگتی ہیں؟

نمرہ خان کو کون سی خاتون سیاستدان رشتہ کرانے والی خالہ لگتی ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک:    ماڈل و اداکارہ نمرہ خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کے بارے میں دلچسپ بیان دیا ہے۔
اداکارہ نمرہ خان نے ایک نجی ٹی وی شو میں کہا کہ فردوس عاشق اعوان انہیں رشتے کرانے والی خالہ لگتی ہیں۔ انہوں نے اس کی واجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے چہرے سے مجھے بہت تیز لگتی ہیں۔ 
نمرہ خان نے یہ فقرہ بول تو دیا لیکن شاید وہ ڈر  بھی گئیں اور ساتھ یہ بھی کہہ دیا ، ان کی حالیہ ویڈیو منظر عام آنے کے بعد میں ان کے خلاف کچھ بولنا بھی نہیں چاہتی۔  نمرہ خان کا اشارہ اس ٹی وی شو کی طرف تھا جس میں محترم فردوس عاشق اعوان نے پیپلز پارٹی کے ایم این اے عبدالقادر مندوخیل کو تھپڑ مار دیا تھا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی۔
اداکارہ نمرہ خان  کو میزبان کی جانب سے  نوازشریف، عمران خان اور آ صف علی زرداری میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کا آپشن دیا گیا جس پر نمرہ خان نے نواز شریف کو  پسندیدہ سیاستدان قراردیا۔