ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جو پہلے مجھے بہن کہا کرتے تھے،،، پھر انہی سے شادی ہو گئی!

جو پہلے مجھے بہن کہا کرتے تھے،،، پھر انہی سے شادی ہو گئی!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک:      اداکارہ ایمن خان کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر   منیب بٹ انہیں بہن کہا کرتے تھے۔
آج کل کی ممتاز اداکارہ ایمن خان نے اپنے شوہر منیب بٹ کے بارے میں بہت ہی دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔  انسٹاگرام پر موجود ایک ویڈیو کلپ میں ان کا کہنا ہے کہ منیب بٹ پہلے مجھے بہن کہا کرتے تھے ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔


ایمن خان نے بتایا کہ میں  بہت چھوٹی تھی جب منیب بٹ کے ساتھ ایک شوٹ میں ملاقات ہوئی۔ بعدازاں ہم اچھے دوست بن گئے اور یہ دوستی 4 سال تک جاری رہی۔ ایمن خان نے انکشاف کیا کہ منیب انہیں بہن کہا  کرتے تھے اور انہوں نے مجھے اپنی والدہ سے بھی یہ کہہ کہ ملوایا کہ"یہ میری بہن جیسی ہے" ۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے منیب بٹ نے ایک انٹر ویو میں کہاتھا کہ مجھے ایمن نے خود پرپوز کیا تھا، لیکن لوگوں سے کہتی ہے کہ میں نے تو بس مذاق کیا تھا۔