کرایہ دارنے مالک مکان کی دو سالہ بیٹی قتل کر دی

افسوسناک واقعے کے بعد پولیس اور دیگر افراد موقع پر موجود ہیں
کیپشن: افسوسناک واقعے کے بعد پولیس اور دیگر افراد موقع پر موجود ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)شاہدرہ میں کرایہ دار نے فائرنگ کر کے مالک مکان کی 2 سالہ بیٹی کو قتل  جبکہ 3 افراد  کو زخمی کر دیا،واقعے کے بعد کرایہ دار موقع سے فرار ہوگیا۔
شاہدرہ کے علاقے کامران پارک میں مالک مکان نے کرایہ دار کو گھر خالی کرنے کاکہا ،جس پر کرایہ دار نے گولیاں چلا دیں۔فائرنگ سے دو سالہ بچی فاطمہ عرف مانو جاں بحق ہوگئی جبکہ میاں.بیوی اور ایک بیٹا زخمی ہوا جنہیں میو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔۔زخمیوں میں پانچ سالہ عاطف.والد اختر اور ماں ردا شامل ہیں۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کردیا۔

 واضح رہے کہ معاشرے میں قتل کی وارداتوں کاہونا معمول کا حصہ بن چکا ہے، ایسے افسوسناک واقعات رونما ہورہے ہیں کہ دیکھنے اور سننے والے افسردہ اور ملزمان کو فوری سزا دلانے کا مطالبہ کرتے نظر آتے ہیں۔ معاشرے کی عمارت  برداشت، رواداری، اخلاقیات اور محبت کے ستونوں پر کھڑی ہوتی ہے اور جب یہ خصوصیات سماج سے رخصت ہوجائیں تو وہ تباہی کی طرف تیزی سے گامزن ہوجاتا ہے۔