ابراہیم رند:مہنگائی :غربت اور پٹرول سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث عوام میں ذہنی دباؤ، ڈپریشن اور دل کے امراض میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز سمیت مختلف اسپتالوں میں روزانہ ایسے مریض رپورٹ ہو رہے ہیں جو ذہنی دباؤ، ڈپریشن اور دل کی تکالیف کا شکار ہیں۔
ماہر امراض قلب ڈاکٹر ساجد خان کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور معاشی مشکلات کے باعث ذہنی تناؤ میں اضافہ ہو رہا ہے، جو مختلف جسمانی بیماریوں، خصوصاً دل کے امراض، کا سبب بن سکتا ہے۔ ان کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر ڈپریشن، ذہنی دباؤ اور دل کی تکلیف میں مبتلا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
ڈاکٹر ساجد خان نے عوام کو مشورہ دیا کہ مشکل حالات میں صبر و تحمل سے کام لیں، اپنی ذہنی اور جسمانی صحت کا خیال رکھیں، اور اگر مسلسل ذہنی دباؤ یا دل کی علامات محسوس ہوں تو بروقت ڈاکٹر سے رجوع کریں۔