ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور:  ستھرا پنجاب کے ورکر پر مبینہ تشدد، ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی

لاہور:  ستھرا پنجاب کے ورکر پر مبینہ تشدد، ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: لاہور کے علاقے گھوڑے شاہ روڈ پر ستھرا پنجاب اتھارٹی کے ایک ورکر پر مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد متاثرہ ملازم نے قانونی کارروائی کے لیے تھانہ گجر پورہ میں درخواست جمع کرا دی۔

اطلاعات کے مطابق شالیمار ٹاؤن میں تعینات ستھرا پنجاب اتھارٹی کے ڈرائیور عدنان علی پر ایک دکاندار نے مبینہ طور پر حملہ کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  تشدد کے نتیجے میں عدنان علی کے چہرے پر زخم آئے جبکہ ان کے ہاتھ کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی۔

واقعے کے بعد زخمی ورکر نے ایف آئی آر کے اندراج کے لیے تھانہ گجر پورہ میں درخواست دے دی ہے، جبکہ پولیس واقعے کی تحقیقات اور قانونی کارروائی میں مصروف ہے۔