ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری نرخ نظر انداز، شہری مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور

سرکاری نرخ نظر انداز، شہری مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 طلحہ اشرف :سرکاری نرخوں کے برعکس ایل پی جی کی من مانی قیمتوں پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کو اضافی مالی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

صارفین نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی 241 روپے فی کلو پر فروخت یقینی بنائی جائے اور زائد قیمت وصول کرنے والے ڈیلرز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ 

شہریوں کے مطابق سرکاری قیمت 241 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی 350 سے 450 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے،ان کا کہنا ہے کہ متعدد ڈیلرز سرکاری نرخنامے کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہے ہیں، جس سے عام صارفین شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے کہا کہ ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث گھریلو اخراجات میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے اور متوسط و کم آمدن طبقے کے لیے گھریلو بجٹ برقرار رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔