ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ستوکتلہ :پولیس کی کارروائی، گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والی خاتون گرفتار

ستوکتلہ :پولیس کی کارروائی، گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والی خاتون گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:ستوکتلہ پولیس نے بروقت کارروائی کر کےگھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والی سفاک مالکن کو گرفتار کر لیا گیا, پولیس نے بچی کی گمشدگی کی اطلاع پر فوری ایکشن لیتے ہوئے تشدد کا شکار کمسن بچی کو بازیاب کرا لیا.

پولیس حکام   کے مطابق12سالہ نصباء اقبال ایوینیو میں فرخندہ بی بی کے گھر بطور ملازمہ کام پر تھی،بچی پر مالکن کی طرف سے بدترین تشدد پر بچی گھر سے بھاگ گئی،نصباء کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو نصباء کے والد نے دی۔

ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ایس پی صدر نے بچی کی تلاش کیلئے ٹیم تشکیل دی،

پولیس ذرائع کے مطابق بچی پر تشدد کرنے والی مالکن فرخندہ بی بی گرفتار کر کےمقدمہ درج  کر لیا،مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کی ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نےستوکتلہ پولیس ٹیم کو شاباش دی۔