ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی کوریا میں طوفانی بارشیں، نظام زندگی مفلوج، 4 افراد ہلاک

جنوبی کوریا میں طوفانی بارشیں، نظام زندگی مفلوج، 4 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : جنوبی کوریا میں شدید بارشوں نے تباہی مچاتے ہوئے نظام زندگی بری طرح متاثر کر دیا ، طوفانی بارشوں سے 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب کئی علاقے اور سڑکیں زیر آب آگئی ہیں۔

 انتظامیہ نے ان بارشوں کو غیر موسمی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ بارشوں کی وجہ سے مختلف حادثات میں اب تک 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 1300 کے قریب لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق مرنے والے دونوں عمر رسیدہ شہری تھے جن کی عمریں 80 سال کے قریب ہیں جب کہ تیسرا شخص دیوار گرنے سے ہلاک ہوا اور چوتھی ہلاکت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

 اس کے علاوہ بارش کی وجہ سے پیش آنے والے مختلف حادثات میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

 موسمیاتی ایجنسی نے بتایا کہ ملک کے مغربی ساحلی علاقے  کے ساتھ قائم سیوسان شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں  صرف آدھے دن میں 400 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی۔