ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سٹیج اداکارہ مبینہ طور پر اغوا، مقدمہ درج  

 سٹیج اداکارہ مبینہ طور پر اغوا، مقدمہ درج  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملتان میں مسکان نامی سٹیج اداکارہ کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔

 ملتان میں مسکان نامی سٹیج اداکارہ کو ولید نامی شخص نے ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پراغواء کر لیا۔

  اداکارہ کی بہن کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا،ایف ائی ار کے مطابق ملزمان نے اسٹیج اداکارہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی اور گھر سے باہر بلایا۔

 گھر سے باہر نکلتے ہی ملزمان  خاتون کو گھسیٹ کر گاڑی میں بیٹھاکر لے گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 خاتون کے مبینہ اغواء ہونے سے قبل ریکارڈ کی ہوئی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے ۔

 ویڈیو میں سٹیج ایکٹریس مسکان کا کہنا تھا کہ مجھے اور میری فیملی کو ولید جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔