ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی، کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈرڈ انڈیکس نے 1,40,000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق آج کے روز ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 1,40,122 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور مارکیٹ میں مثبت رجحان مسلسل جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز (جمعرات) کو بھی مارکیٹ نے زبردست تیزی دکھائی تھی جب ہنڈرڈ انڈیکس میں 2285 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا اور انڈیکس پہلی بار 1,38,665 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔