ویب ڈیسک: شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 239 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق شہر لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 239 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 261 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 117 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 144 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔