ویب ڈیسک: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا تیسرا دن ختم ہوگیا۔
کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے دوسری اینگز میں بغیر نقصان کے 14 رنز بنالیے۔ نشان مد شکا 8 اور دیموتھ کارونارتنے 6 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کو سری لنکا کے خلاف 135 رنز کی برتری حاصل ہے۔
سری لنکا کی ٹیم کے خلاف پاکستانی ٹیم نے 10 وکٹوں کے نقصان پر 461 رنز بنائے۔ سلمان علی آغا اور سعود شکیل نے ٹیسٹ میں چھٹی وکٹ پر 177 رنز کی سب سے طویل شراکت داری کی، سعود شکیل نے 129 گیندوں پر سنچری اسکور کی جب کہ سلمان علی آغا 83 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ سعود شکیل نے پاکستان کو مشکلات کے بھنور سے نکالتے ہوئے 200 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے 352 گیندوں کا سامنا کیا اور 19 چوکے لگائے۔
واضح رہے کہ سعود شکیل سے قبل پاکستان کی جانب سے کوئی بھی بلے باز ڈبل سینچری اسکور کرنے میں ناکام رہا تھا تاہم سال 2014ء میں یونس خان نے 177 جبکہ محمد حفیظ نے 2012ء میں 196 رنز بنائے تھے۔
???????????????????? ???????????????????????????????? ???????????????????????? ???????? ???????????????????? ???? ???????????????????????? ???????????? ???????? ???????????? ???????????????????? ????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 18, 2023
This has been a monumental effort from @saudshak in his first Test away from home ????????#SLvPAK pic.twitter.com/jtYCJX6cnI
کھیل کے تیسرے روز سری لنکا نے تین وکٹیں حاصل کی ہیں، سلمان علی آغا 83 رنز پر ، نعمان علی 57 گیندوں پر 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ شاہین شاہ آفریدی 14 گیندوں پر 9 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
گال میں میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا۔