ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انتخابی جلسوں کیلئے شہر میں 23 مقامات مختص، 3 دن پہلےاجازت لینا لازمی

انتخابی جلسوں کیلئے شہر میں 23 مقامات مختص، 3 دن پہلےاجازت لینا لازمی
کیپشن: City42- PTI, PMLN
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) ضلعی انتظامیہ نے انتخابی جلسوں کیلئے شہر میں 23 مقامات مختص کر دیئے، امیدوار صرف ان ہی مقامات پر جلسہ کر سکیں گے، ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن جلسے کیلئے تین دن پہلے مطلع کر کے اجازت لینا ہر امیدوار پر لازم ہو گا۔ این اے 133، پی پی 155 ،167 اور  168 کے لیے گلشن حباب سکیم کوٹ لکھپت، این اے 134، پی پی 165،  168،  169 اور  170 کے لیے اتوار بازار گرین ٹاؤن، این اے 135، پی پی 161 ، 170 اور  173 کے لیے کرکٹ سٹیڈیم لیاقت چوک، این اے 136، پی پی  171،  172،  173 کے لیے شیر شاہ کالونی گراؤنڈ ، این اے 123، پی پی 144، 145، 146 کے لیے شاہدرہ ڈگری کالج گراؤنڈ، بارہ دری بیگم کوٹ، تکیہ قریشیاں، این اے 124، پی پی 146، 147، 148 کے لیے موچی گراؤنڈ، این اے 125، پی پی 149، 150 کے لیے بابا گراؤنڈ مختص کی گئی ہے۔

ناصر باغ اور  نہرو  پارک،  این اے 126، پی پی 151، 152 کے لیے فٹ بال گراؤنڈ مون مارکیٹ، این اے  127، پی پی 148،  153،  154 کے لیے ریلوے سٹیڈیم گڑھی شاہو، این اے 128، پی پی 154،  155،  156 کے لیے ریلوے گریفین گراؤنڈ، این اے  129، پی پی 148، 156، 157، 158 کے لیے گراؤنڈ بارہ دری میاں میر، این اے 130، پی پی 158،  159،  160،  166 کے لیے ڈونگی گراؤنڈ وحدت و سمن آباد، مین گراؤنڈ فیصل چوک، ملت پارک، غالب مارکیٹ گراؤنڈ، کریم بلاک گراؤنڈ جبکہ این اے 131، پی پی158، 159،  162،  163،  166کے لیے باب پاکستان گراؤنڈ اور نشاط کالونی گراؤنڈ کو مختص کر دیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer