ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاہنہ واقعہ: باپ اور دو بیٹوں کورسی سے باندھ کر تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا:پولیس

کاہنہ واقعہ: باپ اور دو بیٹوں کورسی سے باندھ کر تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا:پولیس
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:کاہنہ میں باپ اور دو بیٹوں کے قتل کا واقعہ کی اب تک کی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ تینوں افراد کو قتل کیا گیا ہے۔ 

 پولیس کے مطابق تینوں افراد کو رسی سے باندھ کر تیز دھار آلے سے درد ناک طریقے سے قتل کیا گیا۔

جاں بحق افراد میں 83سالہ نعمان اختر،34سالہ کامران ،32سالہ عمران شامل ہیں،مقتولین کا تعلق سرگودھا سے ہے،قتل کی وجوہات معلوم نہ ہو سکیں۔
 پولیس ترجمان کے مطابق جناح ہسپتال 10سے 12دن پرانی لاشیں منتقل کردی گئیں، تاحال ورثا کی جانب سے کسی نے لاشیں وصول نہیں کیں۔

تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔