پنجاب فلم سنسر بورڈ نےپنجابی کامیڈی فلم ’’ڈرامے آلے‘‘ پاس کردی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: پنجاب فلم سنسر بورڈ نے امپورٹ پالیسی کی پنجابی کامیڈی فلم ڈرامے آلے کو پاس کردیا۔ 

فلم کل 19 جنوری سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی، فلم کی کاسٹ میں ہریش ورما ،شرن کور، روبی انعم ،سردارکمال، آصف اقبال ،قیصرپیا سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ فلم کو لندن اور لاہور میں عکسبند کیاگیا ہے۔ 
ڈرامے آلے پاک بھارت مشترکہ پروڈکشن کا پراجیکٹ ہے جس میں پاکستانی پرڈیوسر اظہر بٹ اور روبی انعم ہیں جبکہ ڈرامے آلے کا دوسرا پارٹ بھی بننے جا رہا ہے جس کا اعلان دو روز قبل بھارتی فنکاروں اور پرڈیوسرز نے کرتار پور دربار بابا صاحب کے دورے پر کیا تھا ۔فلم شہر لاہور سمیت ملک بھر کے سینماوں میں ریلیز کی جائے گی۔
فلم کا ایک گانا استاد راحت فتح علی خان نے گایا ہے۔