آپ مجھے وزیراعظم بنائیں ہم ملکر غربت اور بے روزگاری کا مقابلہ کریں گے ، بلاول بھٹو

آپ مجھے وزیراعظم بنائیں ہم ملکر غربت اور بے روزگاری کا مقابلہ کریں گے ، بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تیر اور شیر کے درمیان مقابلہ ہے ، آپ لوگوں کو سمجھائیں کہ 8 فروری کو اپنا ووٹ ضائع نہ کریں اور تیر پر ٹھپا لگائیں۔ 

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے  نوشہروفیروز میں ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ مجھے وزیراعظم بنائیں ہم ملکر غربت اور بے روزگاری کا مقابلہ کریں گے ، پیپلزپارٹی کو بھاری اکثری چاہیے، 100فیصد سیٹیں دلوائیں، ووٹ ضائع مت کریں صرف تیر پر مہر لگائیں۔ 
بلاول بھٹو نے نوشہروفیروز میں یونیورسٹی بنانے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سب کو بتائیں میں وزیراعظم بنوں گا تو آپ کی تنخواہ ڈبل کروں گا ، تیر پر مہر لگائیں ، غریب کو 300 یونٹ مفت بجلی دیں گے ۔ سب ملکر پیپلزپارٹی کے منشور کے مطابق کام کریں گے۔  آپ ساتھ دیں، کراچی اور حیدرآباد میں پیپلزپارٹی جیتے گی، وفاق اور سندھ میں حکومت بنائے گی۔  ہم کراچی اور حیدر آباد میں جیالا مئیر بنائیں گے۔ 
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ خواتین کو بتائیں کے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کیا جائے گا، خواتین کو کاروبار کے لیے بلاسود قرضہ فراہم کریں گے۔  جتنی سیاسی جماتیں ہیں وہ ذاتی دشمنی کے لیے الیکشن لڑ رہی ہیں ، میں آپ کے لیے الیکشن لڑ رہا ہوں ، آپ کی ترقی چاہتا ہوں۔  نوشیرو فیروز میرے منشور کو ہر گھر تک پہچانا ہے۔ میرا وعدہ ہے اس بار بے نظیر مزدور کارڈ لائیں گے ،  مزدور کارڈ لائیں گے اور مزدورں کو محنت کا صلہ دلائیں گے ،  آپکی مدد سے ہم نے سندھ بھر میں بلدیاتی الیکشن جیتا ، پیپلزپارٹی عوام کو ریلیف پہچانا چاہتی ہے۔  میں نے وعدہ کیا تھا کہ سیلاب متاثرین کو گھر بنا کر دوں گا ، کم عرصے میں 20 لاکھ گھر بنانے کا سلسلہ شروع کرچکے ہیں ، نہ صرف پکے بلکے خواتین کو مالکانہ حقوق بھی دلوا رہے ہیں،  سیلاب سے سندھ کے 50 فیصد تعلیمی ادارے تباہ ہوچکے ہیں۔ وفاق اور صوبے میں حکومت جیالوں کی ہوگی ، پیپلزپارٹی ملک کی قسمت بدل دے گی، آپ فخر سے بتائیں گےکہ میں اسلام آباد میں نہیں نوشہروفیروز میں پڑھتا ہوں۔