ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 اپریل کو کرانے کا فیصلہ

Islamabad Local Election Date
کیپشن: Islamabad Local Election
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 اپریل کو کرانے کا فیصلہ، وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کروائے جائیں گے۔ وفاقی حکومت الیکشن کمیشن کو 3 ہزار 900 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں فراہم کرے گی۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت سے 3 ہزار 900 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں مانگ لی ہیں۔ وزیراعظم نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو 3900 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں الیکشن کمیشن کو فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ای وی ایم پر انتخابات کے لیے وزیراعظم آفس کی مدد چاہئے ہو تو وہ بھی حاصل کی جائے۔