سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا انوکھا کارنامہ

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا انوکھا کارنامہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض ) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں اساتذہ کے داخلوں پر پابندی لگا دی گئی، داخلہ کیلئے اساتذہ کو اپنے اضلاع کے سی ای اوز سے اجازت لینا ہوگی۔

سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی اپنے دفاتر میں داخلہ پر پابندی عائد کردی، سی ای او سے اجازت لیے بغیر سیکرٹری ایجوکیشن کے دفتر میں نظر آنے والے ٹیچرز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی، جبکہ دوسرے اضلاع سے آنے والے اساتذہ کو اسٹیشن لیو کا لیٹر لینا لازمی ہوگا۔

 لاہور کے اساتذہ چھٹی یا اتھارٹی کی منظوری کے بعد ہی سیکرٹری ایجوکیشن کے دفتر میں جاسکیں گے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اساتذہ کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ چکر لگانے سے بچوں کی پڑھائی متاثر ہورہی تھی، فیصلہ سرکاری سکولوں کا تعلیمی معیار بہتر بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔