ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی سرکاری اداروں کےلیے رمضان المبارک کے اوقاتِ کار جاری

وفاقی سرکاری اداروں کےلیے رمضان المبارک کے اوقاتِ کار جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی حکومت کے ماتحت سرکاری اداروں کیلئے رمضان المبارک کے اوقاتِ کار جاری کردیے گئے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 5 دن کھلنے والے دفاتر کے اوقاتِ کار صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک ہوں گے۔

 ہفتے میں 6 دن کام کرنے والے دفاتر صبح 9 بجے سے 2 بجے تک کام کریں گے جبکہ جمعہ کے روز سرکاری دفاتر کے اوقاتِ کار صبح 9 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔