وسیم احمد :انتظار کی گھڑیاں ختم، کل پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کامیلہ سجنےکوتیار ہے ۔
پہلا جوڑ کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پڑے گا،صدر پاکستان آصف علی زرداری مہمان خصوصی ہوں گے،کل پاکستان ایئر فورس شیر دل شوکاشاندارفضائی مظاہرہ کرےگی
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت قذافی سٹیڈیم میں اہم اجلاس ہوا، چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
محسن نقوی نے کہا پاکستان چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کیلئے پوری طرح تیار ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تمام ترانتظامات کوخوب سےخوب تربنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا تمام ٹیموں کو بین الاقوامی معیار کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی،سٹیڈیمز میں شائقین کرکٹ کیلئے ہر ممکن سہولتیں دیں گے،29سال بعد آئی سی سی ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان کیلئےباعث افتخار ہے، چیمپئنزٹرافی ٹورنامنٹ کاشاندارانعقادیقینی بناکرپاکستان کی عزت بڑھائیں گے،
Stay tuned with 24 News HD Android App