پی ٹی آئی رہنماوں کا چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ

 پی ٹی آئی رہنماوں کا چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی جی ڈی اے کے مرکزی رہنما صدرالدین شاہ راشدی کی رہائشگاہ پر ملاقات کی جہاں جی ڈی اے کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صفدر عباسی, سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم، اقلیتی ونگ سندھ کے صدر ممبر بار کونسل نند کمار گوکلانی ،حلیم عادل شیخ کے ہمراہ پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری علی پلھ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری آغا ارسلان نے بھی شرکت کی۔

اس ملاقات میں موجودہ دھاندلی زدہ الیکشن کے خلاف جاری احتجاجی تحریک پر بھی مشاورت کی گئی۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 218/3 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بوگس الیکشن کروائے ہیں۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ موجودہ الیکشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر کروائے گیے تھے۔رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ دھاندلی زدہ الیکشن کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔انھون نے اپنی مرکزی قیادت( کور کمیٹی) کی طرف سے جی ڈی اے قیادت سے تشکر کا اظہار کیا ۔ پی ٹی آئی کا جی ڈی اے کے 20 فروری کو مورو کے دھرنے میں بھرپور شرکت کا فیصلہ،جی ڈی اے اور پی ٹی ائی رہنماوں نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی جی ڈی اے کے مرکزی رہنما صدرالدین شاہ راشدی کی ملاقات میں فراڈ الیکشن کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنے پر اتفاق کیاگیا،فراڈ الیکشن کے خلاف جدوجہد عوامی مینڈیٹ کی واپسی تک جاری رکھنے کا فیصلہ کی گیا اور جلد مشترکہ اپوزیشن کا اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔