ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیفنس، سیکورٹی گارڈز کی مدد سے مالک مکان کی ملازمہ سے زیادتی

ڈیفنس، سیکورٹی گارڈز کی مدد سے مالک مکان کی ملازمہ سے زیادتی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری:  ڈیفنس میں مالک مکان نے گھریلو ملازمہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

پولیس  کے مطابق فیز 3 کے رہائشی خرم نے بائیس سالہ گھریلو ملازمہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ڈیفنس اے پولیس نے گھریلو ملازمہ سے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا۔تنخواہ نہ ملنے پر ملازمہ کام چھوڑ کر چلی گئی تھی۔ایف آئی آر کے مطابق گذشتہ روز صفیہ نامی خاتون نے گھریلو ملازمہ کو واپس بلایا۔

خرم زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور سیکیورٹی گارڈ زیشان اور سیف پہرہ دیتے رہے۔ ملازمہ بھاگنے لگی تو سیف اور زیشان نے پکڑ کر کمرے میں بند کر دیا ۔پولیس نے گھریلو ملازمہ کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ۔متاثرہ لڑکی کو طبی معائنے کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔مرکزی ملزم خرم سمیت سیکیورٹی گارڈ، موقع سے فرار ہو گئے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر