سٹی 42: صوبائی دارالحکومت میں ناجائز اسلحہ کیخلاف یکے بعد دیگرے کارروائیاں جاری ہیں ۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق شیرا کوٹ سگیاں سے 3 مشکوک ملزم گرفتار ہوئے اور ان سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
ڈولفن سکواڈ نے ملزموں کو سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران حراست میں لیا۔گرفتار ملزموں سے 2 پستول، 1 رائفل، گولیاں و میگزینز برآمد ہوئے ۔
ملزم مبین چوری، ڈکیتی و گینگ کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔گرفتار ملزم فیاض، مبین، یٰسین کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کردیے ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App