ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلہ دیش کا مودی کو دوٹوک پیغام، بھارتی وزیراعظم کا پتلا نذرِ آتش

بنگلہ دیش کا مودی کو دوٹوک پیغام، بھارتی وزیراعظم کا پتلا نذرِ آتش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 احمد منصور: ہمسایہ ممالک کے داخلی معاملات میں بھارتی مداخلت پر بنگلہ دیش کا جارحانہ ردِعمل ،قاتلوں کی سرپرستی کرنے والے مودی کو بنگلہ دیش کی جانب سے دوٹوک پیغام، اب مزید مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، بنگلہ دیش میں ڈھاکہ یونیورسٹی کے طلباء نے قاتل شیخ حسینہ واجد کو پناہ دینے والے مودی کا پتلا نذرِ آتش کر دیا۔

ہمسایہ ممالک کے داخلی معاملات میں بھارتی مداخلت پر بنگلہ دیش کا جارحانہ ردِعمل، مودی سرکار کو کھلا چیلنج، بنگلہ دیش نے بھارتی دباؤ اور بالادستی قبول کرنے سے صاف انکار کر دیا، قاتلوں کی سرپرستی کرنے والے مودی کو بنگلہ دیش کی جانب سے دوٹوک پیغام، اب مزید مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، بنگلہ دیش میں ڈھاکہ یونیورسٹی کے طلباء نے قاتل شیخ حسینہ واجد کو پناہ دینے والے مودی کا پتلا نذرِ آتش کر دیا۔

نیشنل سٹیزن پارٹی کے چیف آرگنائزر اور بنگلہ دیشی رہنما حسنات عبداللہ کی بھارت کو دوٹوک للکار، حسنات عبداللہ نے بنگلہ دیش میں عدم استحکام پر بھارت کا شمال مشرقی خطہ الگ کر دینے کی وارننگ دے دی، تم نے قاتلوں کو پناہ دی،حسنات عبداللہ کا کہنا تھا کہ بھارت واضح طور پر جان لے کہ ہم بھارت کی شمال مشرقی سیون سسٹرز ریاستوں کو الگ کر دیں گے۔ 

بنگلہ دیشی رہنما کا بھارتی حکام پر بنگلہ دیشی شہریوں کی سرحد پار ہلاکتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف،  حسنات عبداللہ نے دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کی خودمختاری اور انسانی حقوق پامال ہوئے تو بنگلہ دیش سخت جواب دے گا،بنگلہ دیشی رہنما نے بنگلہ دیش پر عدم استحکام مسلط کرنے کی صورت میں مزاحمت سرحد پارتک پھیلنے کی وارننگ دے دی۔ 

بنگلہ دیشی رہنما کا سیاسی دہشت گردوں کو بھارت میں پناہ ملنے کا انکشاف، بھارت سامراجی ہتھکنڈوں، اطلاعاتی جنگ اور اقلیتی کارڈ استعمال کر کے خطہ میں انتشار پھیلا رہا ہے، حسنات عبداللہ کے مطابق آج بھی بھارت بے جا مداخلت سے بنگلہ دیش کو کمزور اور تنازعات زدہ بنانا چاہتا ہے۔

حسنات عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی ہمسایہ ممالک میں مداخلت اور قاتلوں کی پشت پناہی نے خطہ کو تصادم کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، بنگلہ دیشی قیادت کا بھارت کو للکارنا یہ واضح پیغام ہے کہ اب سفاک مودی کواپنی جارحانہ پالیسیوں کے باعث سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے۔