سیاسی اختلافات کو قومی مفادات پر ترجیح نہیں دینی چاہیے، احسن اقبال

سیاسی اختلافات کو قومی مفادات پر ترجیح نہیں دینی چاہیے، احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور، رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سیاسی اختلافات کو قومی مفادات پر ترجیح نہیں دینی چاہیے، منفی سیاست وہی کرتا ہے جس کا دامن خالی ہوتا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اناڑی مسلط نہ کیا جاتا تو 2020 تک حیدرآباد سکھر موٹروے مکمل کرلیا جاتا،سندھ پاکستان کا اہم صوبہ اور کراچی پاکستان کا معاشی دارالخلافہ ہے، ن لیگ کا سندھ کی خدمت کا بہترین ریکارڈ ہے، سندھ سے الیکشن میں بھرپورحصہ لیں گے۔ ن لیگ دورمیں سندھ کی ترقی کیلئے یادگارمنصوبے شروع کئے گئے، سندھ کی ترقی کیلئے نوازشریف ضروری ہیں۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف، مریم نواز، شہبازشریف جلدسندھ کا دورہ کریں گے۔ ہرجماعت اپنے منشور کے مطابق انتخابات لڑے گی، فیصلہ عوام کریں گے۔ ن لیگ ملک کی ترقی کے ویژن پر یقین رکھتی ہے، اپنے منصوبے بتانے کیلئے کسی کی پگڑی اچھالنے کی ضرورت نہیں۔ سندھ کے عوام پنجاب جیسی ترقی چاہتے ہیں تو ن لیگ کو آزمائیں،  سندھ کے عوام کو منی بیک گارنٹی دیتے ہیں، ڈیلیورنہ کرسکے تو سندھ کے عوام جوسزا کہیں تیار ہوں گے۔ سندھ میں مختلف سیاسی جماعتوں سے بات چیت چل رہی ہے۔