محکمہ داخلہ پنجاب نے گرجا گھروں کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کر دی

Security of church at Christmas
کیپشن: church at Christmas
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)محکمہ داخلہ نے کرسمس کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب بھر کے گرجا گھروں کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
 محکمہ داخلہ پنجاب نے کرسمس کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب بھر کے گرجا گھروں اور مسیحی آبادیوں کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے پولیس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کرسمس کے موقع پر ہونےوالی تقریبات، گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں سمیت کرسمس بازاروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں۔

محکمہ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ گرجا گھروں پر اضافی نفری لگائی جائے، آنے والوں کو جامہ تلاشی کے بعد گرجا گھر میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے، جبکہ ایس پی سطح کے افسران سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔ا ورگرجا گھروں سے ملحقہ علاقے میں گشت بڑھایا جائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer