ٹاؤن شپ؛ شہری کو فائر مارنے پر پوری ڈولفن ٹیم معطل

Dolphin Squad Firing on Citizen
کیپشن: Dolphin Squad Firing
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)ٹاؤن شپ مارکیٹ میں ڈولفن اہلکار کی شہری پر فائرنگ،زخمی کوتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشن کا نوٹس،اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج،معطل کرکے حوالات میں بند کر دیاگیا۔

تفصیلات کےمطابق گولی لگنے سے زخمی نوجوان کی شناخت بخت خان کے نام سے ہوئی ہے۔ عینی شاہدین کا کہناتھا کہ  بخت کو گولی ڈولفن پولیس اہلکار کی جانب سے ماری گئی، پولیس نے بتایا کہ ڈولفن فورس کو ون فائیو پر جھگڑے کی اطلاع ملی تھی، اہلکار پہنچے تو بخت خان نے دیکھتے ہی دوڑ لگا دی، بخت خان کے بھاگنے سے اہلکارنے مشکوک جان کر گولی مار دی۔

ہسپتال میں بخت خان کی حالت تشویشناک ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابدخان نے ابتدائی انکوائری کے بعد ٹاؤن شپ واقعہ میں ملوث پوری ڈولفن ٹیم کو معطل کر دیا، کانسٹیبل فیصل،خالد معظم اورعادل کی معطلی اور کلوزلائن کے احکامات جاری کر دیئے، کانسٹیبل فیصل کےخلاف دفعہ تین سوچوبیس اور پچپن سی کے تحت مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈولفن ٹیم کےمعطل کئے گئے اہلکاروں میں کانسٹیبل فیصل،خالدمعظم،عادل شامل ہیں،کلوزلائن کےاحکامات کانسٹیبل فیصل کےخلاف دفعہ324اور55سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنرمحمدعابدخان لاہور کا کہناتھا کہ کانسٹیبل فیصل کو حوالات میں بند کردیاگیا، ،میرٹ پرکارروائی ہوگی،ڈولفن اہلکاروں کےخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیاگیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer