ویب ڈیسک: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کی شارع اقبال پر دھماکا ہوگیا۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے قندھاری بازار میں دھماکے سے 4افراد زخمی اور ایک جاں بحق ہوگیا۔پولیس کی جانب سے دھماکے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں جبکہ علاقے کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے۔