ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راوی کنارے شہر بسانے کا منصوبہ، 14 لاکھ گھر تعمیر ہونگے

راوی کنارے شہر بسانے کا منصوبہ، 14 لاکھ گھر تعمیر ہونگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب، علی رامے) راوی کنارے نیا شہر آباد کرنے کا سابق دور حکومت کا اہم منصوبہ '' ریور راوی فرنٹ'' کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ، وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران اور ڈی جی سمیر احمد سید کل 19 دسمبر کو ایوان وزیراعظم میں بریفنگ دیں گے۔

دریائے راوی سے منسلک 8 لاکھ کنال پر ریور راوی پراجیکٹ پر کام 2015ء میں شروع کیا گیا تھا،مائن ہارٹ نامی کنسلٹنگ کمپنی نے22 کروڑ کے عوض فزیبلٹی تیار کی تھی، مائن ہارٹ کنسلٹنٹس کو منصوبے پر کام کرنے کا ٹاسک نواز شریف حکومت کے دور میں سونپا گیا تھا، ریور راوی پراجیکٹ کو دوبارہ شروع کرنے کا مقصد معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے، فیز ون میں 14 لاکھ گھر بنائے جائیں گے،  کلومیٹر کا روڈ نیٹ ورک، 100 برجز، ڈاﺅن ٹاﺅن، واٹر فرنٹ اپ گریڈیشن شامل ہے۔

 سنگل سٹوری، ہائی رائز گراﺅنڈ پلس پینتیس فلور، گراﺅنڈ پلس پچیس فلور مڈ رائز یونٹس ہوں گے، ریور راوی فرنٹ 359 مربع کلومیٹر پر محیط ہوگا جبکہ لاہور کی آبادی اس وقت 759 مربع کلومیٹر پرمحیط ہے، ریور راوی فرنٹ منصوبے میں 50 لاکھ آبادی کو بسانے کا تخمینہ لگایا گیا، ریور راوی منصوبے کو شروع کرنے کے لئے17 سے 30 ارب کی خطیر رقم درکار ہوگی۔

وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد ایل ڈی اے منصوبہ کو شروع کیا جاسکے گا۔

 علاوہ ازیں دریائے راوی کے کنارے واقع آبادیوں اور زرعی زمین کے تحفظ کے لئے 35 کروڑ 80 لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی، مذکورہ فنڈز دریائے راوی سے ملحقہ آبادیوں انفراسٹرکچر اور زرعی زمینوں کے تحفظ پر خرچ کئے جائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer