ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا صنعتوں کے قیام اور توسیع سے متعلق نیا آرڈیننس لانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا صنعتوں کے قیام اور توسیع سے متعلق نیا آرڈیننس لانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: پنجاب حکومت نے صنعتوں کے قیام اور توسیع سے متعلق نیا آرڈیننس لانے کا فیصلہ کرلیا ہے.

جس کے تحت پنجاب انڈسٹریز کنٹرول ترمیمی آرڈیننس 2026 کا مسودہ پنجاب کابینہ کو ارسال کردیا گیا۔

مجوزہ ترامیم کے تحت پنجاب میں نئی صنعتوں کے قیام اور موجودہ صنعتی یونٹس کی توسیع سے متعلق قوانین میں تبدیلیاں کی جائیں گی، جبکہ نئی صنعت لگانے اور صنعتی یونٹ کو وسعت دینے کے لیے منظوری کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

حکام کے مطابق اس اقدام سے صنعتی ترقی کی راہ میں حائل غیر ضروری رکاوٹیں کم ہوں گی، سرمایہ کاری کے فروغ میں مدد ملے گی اور صنعتوں کے قیام و توسیع کے عمل میں شفافیت اور ریگولیٹری کنٹرول مزید مضبوط ہوگا۔