ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب: ریسٹورنٹس، ہوٹلز، کافی شاپس اور فوڈ چینز میں آنے والے صارفین کے لیے نئی ہدایات جاری

 پنجاب: ریسٹورنٹس، ہوٹلز، کافی شاپس اور فوڈ چینز میں آنے والے صارفین کے لیے نئی ہدایات جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پنجاب ریونیو اتھارٹی (PRA) نے ٹیکس شفافیت بہتر بنانے کے لیے پنجاب بھر کے ریسٹورنٹس، ہوٹلز، کافی شاپس اور فوڈ چینز میں آنے والے صارفین کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں۔

 پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق صارفین ادائیگی کے وقت لازماً ڈیجیٹل رسید حاصل کریں، جبکہ کاروباری اداروں کو یہ ہدایات نمایاں طور پر آویزاں کرنا ہوں گی۔

 اتھارٹی نے ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو کچن آرڈر، غیر ادا شدہ بل، پری بل یا عارضی بل جاری کرنے سے پہلے ہی روک رکھا ہے۔

 پی آر اے کے ترجمان کے مطابق ڈیجیٹل رسید پر پنجاب ریونیو اتھارٹی انوائس نمبر اور کیو آر کوڈ لازمی ہوگا۔

  صارفین سے کہا گیا ہے کہ جو کاروبار ڈیجیٹل یا کارڈ کے ذریعے ادائیگی قبول نہ کریں، ان کی اطلاع اتھارٹی کو دیں۔