ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا ٹرام سروس لاہور میں اگلے برس شروع کرنے کا اعلان

 پنجاب حکومت کا ٹرام سروس لاہور میں اگلے برس شروع کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب حکومت نے اگلے سال فروری سے لاہور میں ٹرام سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ ٹرام کا ٹیسٹ کامیاب ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹھوکر سے ہربنس پورہ تک ٹرام سروس فروری 2026ء سے شروع ہو گی، ٹرام میں 270 نشستوں کی گنجائش ہوگی، منصوبے پر 30 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ منصوبے کے لیے پنجاب نیسپاک اور پی ایم اے افسران نے چین کا دورہ کیا، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی میٹرو ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے، فیصل آباد میٹرو ٹرین روزانہ 3 لاکھ مسافروں کو سہولت دے گی۔بلال اکبر خان نے کہا کہ گوجرانوالہ میٹرو ٹرین یومیہ 1 لاکھ 40 ہزار مسافروں کو سہولت دے گی، فیصل آباد میٹرو منصوبے کی لاگت 110 ملین ڈالر مقرر کی گئی ہے جبکہ گوجرانوالہ میٹرو منصوبے پر 50 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں موٹرسائیکل اور گاڑیوں سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے، ٹرام اور میٹرو منصوبے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کی کوشش ہیں۔