ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کلاوڈ برسٹ اور سیلاب کا خدشہ ,پولیس ریسکیو آپریشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے،آئی جی پنجاب

 کلاوڈ برسٹ اور سیلاب کا خدشہ ,پولیس ریسکیو آپریشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے،آئی جی پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:بالائی پنجاب میں ممکنہ کلاوڈ برسٹ اور دیگر اضلاع میں سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات کے پیش نظر پنجاب پولیس نے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔

آئی جی پنجاب عثمان انور  نےدیگراضلاع میں پولیس کوہائی الرٹ رہنےکاحکم جاری کر دیا،پولیس ٹیموں کو سیلابی صورتحال میں ریسکیوآپریشنزمیں بڑھ چڑھ کرحصہ لینےکی ہدایت جاری کر دی۔

  آئی جی پنجاب  کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں پولیس ریلیف سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں،پولیس فورس ضلعی حکومت،ریسکیواداروں سےرابطےمیں رہے،دریاکنارےآبادیوں میں پولیس پٹرولنگ باقاعدگی سےجاری رکھی جائے.