ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ:سکیورٹی اداروں کی بڑی کارروائی،خود کش بمبار تیار کرنے والا یونیورسٹی پروفیسر گرفتار

کوئٹہ:سکیورٹی اداروں کی بڑی کارروائی،خود کش بمبار تیار کرنے والا یونیورسٹی پروفیسر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  سیکیورٹی اداروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے مجید بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے ایک اہم سہولت کار پروفیسر عثمان قاضی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے ہمراہ 4دیگر دہشتگرد بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔

تحقیقات کے مطابق پروفیسر عثمان قاضی نے اب تک 32 خودکش بمبار تیار کرنے کا اعتراف کیا۔نومبر 2024 میں کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر حملے کی سہولت کاری کے ساتھ  یومِ آزادی کے موقع پر دہشتگردی کے منصوبے کا بھی انکشاف کیا۔
اُنہیں نوجوانوں کی ذہن سازی اور انہیں خودکش حملوں کے لیے تیار کرنے میں بھی ملوث پایا گیا۔
اس حوالے سے  وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سیکیورٹی اداروں کو کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ بلوچستان کو بہت بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔ ایک منظم سازش کے تحت دہشتگردی کو بلوچستان کی پسماندگی اور محرومی سے جوڑا جاتا ہے۔ پروفیسر جیسے لوگ جو تعلیم یافتہ اور سہولیات یافتہ ہیں، محرومی کا شکار نہیں بلکہ دشمن ایجنڈے کا حصہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ عناصر نوجوانوں اور خواتین کو گمراہ کرکے پہاڑوں پر بھیجتے ہیں اور  ریاست کے خلاف "مسنگ پرسنز" کا بیانیہ بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے اور آنے والے دنوں میں مزید پروپیگنڈا ٹولز اور سہولت کاروں کی گرفتاریوں کا امکان ہے۔