وزیر اعلی پنجاب پرویزالٰہی  نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی

وزیر اعلی پنجاب،پرویزالٰہی،سرکاری ملازمین،پی جی ایس ایچ ایف،سٹی42
کیپشن: Pervez ilahi,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر)وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے پی جی ایس ایچ ایف ممبرز کو زیر التواء الاٹمنٹ کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا اورکہا کہ سرکاری ملازمین کی ویلفیئرمیری ترجیحات میں شامل ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے وقت اپنے گھر کی چھت سرکاری ملازمین کا حق ہے۔
 وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی منیجنگ ڈائریکٹر ناہید گل بلوچ نے تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے پی جی ایس ایچ ایف ممبرز کو زیر التواء الاٹمنٹ کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا اورکہا کہ سرکاری ملازمین کی ویلفیئرمیری ترجیحات میں شامل ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے وقت اپنے گھر کی چھت سرکاری ملازمین کا حق ہے۔ پلاٹ اورگھر ملازم کی ضرورت بھی ہے اورحق بھی ہے۔

وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے کہا کہ گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ سکیم میں تعلیم اورصحت جیسی سہولتوں کی فراہمی کو بھی مدنظر رکھاجائے۔ہاؤسنگ سکیم میں ملازمین پر ادائیگی کا بوجھ کم از کم رکھا جائے۔ہاؤسنگ سوسائیٹز کو پوری طرح ڈویلپ کر کے ملازمین کو سہولت دی جائے۔

وزیراعلیٰ پرویزالہی نے کہا کہ زیر التواء پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے بعد نئی ممبر شپ کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔جی ایم سکندر،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹری فنانس،سیکرٹری ہاؤسنگ اوردیگر بھی موجود تھے۔