ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز  نے  اقلیتوں کو اپنے سر کا تاج ثابت کر کے دکھایا ہے۔سردار رمیش سنگھ اروڑہ

مریم نواز  نے  اقلیتوں کو اپنے سر کا تاج ثابت کر کے دکھایا ہے۔سردار رمیش سنگھ اروڑہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: حضوری باغ شاہی قلعہ میں سکھ یاتریوں کے اعزاز میں پنجاب حکومت نے  عشائیہ دیا۔

صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے  شرکاء سے خطاب  کرتے ہوئے کہا  سکھ یاتری ننکانہ صاحب پنجہ صاحب یاترا کی دعائیں مانگتے ہیں۔بھارتی سکھ جب پاکستان کے ویزے کے لئے اپلائی کرتے ہیں تو وہاں اپکو پاکستان کے خلاف اکسایا جاتا ہےمگر سکھ یاتری جب پاکستان آتے ہیں تو پاکستان کو مختلف پاتے ہیں۔پاکستان آیا ہر سکھ یاتری پیار محبت امن کا پیغام لے کر واپس جاتا ہے۔پاکستان میں بسنے والا ہر پاکستانی جو کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہے اسکی یہاں برابر عزت ہے۔
وزیراعلی پنجاب کہتی ہیں کہ اقلیتیں میرے سر کا تاج ہیں۔کرسمس ہو وساکھی ہو یا ہولی پنجاب کی وزیراعلی ہر تہوار سرکاری سطح پر مناتی ہیں۔

سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا مریم نواز  نے  اقلیتوں کو اپنے سر کا تاج ثابت کر کے دکھایا ہے۔سکھ یاتریوں سے کہتا ہو کہ پاکستان آپکا گھر ہے جب دل کرے یہاں آئیں۔سکھ یاتری جب پاکستان آتے ہیں انکی آنکھوں میں مودی میڈیا کا دیا ہوا ڈر نظر آتا ہے۔مگر جب سکھ یہاں ا کر گھومتا ہے تو انکا واپس جانے کو دل نہیں کرتا۔مریم نواز کی قیادت میں 1947 سے بند گوردوارے کھولنے جا رہے ہیں۔سکھ یاتری جب اگلی بار آئیں گے ہم ا نہیں ساہیوال،فیصل آباد اور روالپنڈی بھی لے کر جائیں گے۔گردواروں کو بحال کرنے پر میں وزیراعظم پاکستان کا بھی مشکور ہو۔پاکستان ہمیشہ امن کی بات کرتا ہے سکھ یاتری بھارت امن کا پیغام لے کر جائیں۔