ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گندم سستی، مگر آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، عوام پریشان

گندم سستی، مگر آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، عوام پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد:ملک میں گندم کی قیمت کم ہونے کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس پر شہریوں میں تشویش بڑھ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق رواں سیزن میں گندم کی قیمت تقریباً 3500 روپے فی من مقرر ہے، جو اوسطاً 88 روپے فی کلوگرام بنتی ہے۔ تاہم نجی کمپنیوں کی جانب سے آٹا 180 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گندم کی پسائی پر فی من 400 سے 500 روپے لاگت آتی ہے، جس کے بعد ایک من آٹے کی مجموعی لاگت تقریباً 4000 روپے بنتی ہے۔ حساب کے مطابق پسائی اور دیگر اخراجات کے بعد آٹے کی قیمت 98 سے 108 روپے فی کلو کے درمیان بنتی ہے، مگر مارکیٹ میں یہ 180 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

شہریوں اور صارفین نے مہنگے آٹے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں پر کنٹرول کیا جائے اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔