ملتان میں خسرہ کی مریض بچی ہسپتال میں دم توڑ گئی

Measles, Multan, City42, Nishtar Hospital,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ملتان کے نشتر ہسپتال میں خسرہ کی مریض سات سالہ بچی دم توڑ گئی۔

 نشتر ہسپتال  کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مرنے والی بچی کو خسرہ کے ساتھ  نمونیہ بھی ہو گیا تھا۔

چلڈرن کمپلیکس ملتان میں اس سال   خسرہ  کے 701مریض بچے  لائے جا چکے ہیں۔ چلڈرن کمپلیکس میں اس وقت خسرہ کے 28 مریض بچے زیر علاج ہیں۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران چلڈرن کمپلیکس میں خسرہ  کے مزید 16 مریض بچے  داخل کئے گئے۔  خسرہ  کے 10 مریض بچے نشتر ہسپتال میں بھی زیر علاج ہیں۔