ہائیکورٹ نے وی آئی پی موومنٹ کے دوران راستوں اور سکولز کی بندش پر پابندی عائد کردی

VIP movement, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بلوچستان ہائیکورٹ نے وی آئی پی موومنٹ کے دوران راستوں اور سکولز کی بندش پر پابندی عائد کردی .

ایڈوکیٹ عبدالصادق خلجی کی آئینی درخواست پر چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس ہاشم خان کاکڑ اور جسٹس شوکت علی رخشانی پر مشتمل بینچ نے فیصلہ سنایا

بلوچستان ہائیکورٹ  نے اپنے فیصلہ میں لکھا کہ وی آئی پیز کی سیکورٹی ریاست کی ذمہ داری ہے مگر بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کی جانی چاہیے ۔کوئٹہ  میں وی آئی پی موومنٹ کے دوران بازار ‘ شاہراہیں،  اسکولز بند نہ کئے جائیں۔ 

چیف جسٹس ہاشم خان کاکڑ  کے لکھے ہوئے تحریری فیصلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ وی آئی پی موومنٹ کے دوران کوئٹہ شہر میں ٹریفک کی معمول کے مطابق روانگی یقنی بنائی جائے۔